ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ایک شخص کے ساتھ دھوکہ دہی کے سلسلے میں بنگلورو کا ملزم گرفتار

بھٹکل کے ایک شخص کے ساتھ دھوکہ دہی کے سلسلے میں بنگلورو کا ملزم گرفتار

Sun, 07 Jul 2019 21:42:17    S.O. News Service

بھٹکل 7/جولائی(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے رہنے والے ایک شخص سے موٹرکار خریدنے کے بعد پوری قیمت اداکیے بغیر ہی کسی اور کو فروخت کرتے ہوئے دھوکہ دینے کے الزام میں بنگلورو کے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کا نام رگھو ہے جو کہ بنگلورو مہالکشمی لے آؤٹ کا رہنے والا ہے۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے بھٹکل کے ایک شہری سے کار خریدی اور ایڈوانس کے طور پر پچاس ہزارروپے اداکیے۔ اس کے بعد وعدے کے مطابق بقیہ رقم اداکیے بغیر ہی اس نے وہ کارکسی اور شخص کو فروخت کردی۔بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں حاضر کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: